شیخ رشیدکاٹکٹوں کی خریداری کیلئےریلوے کے ریزرویشن آفس کھولنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 21 مئ 2020 09:44am
فائل فوٹو

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرینوں کی ٹکٹوں کی خریداری کیلئے آن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث ریلوے کے ریزرویشن آفس کھولنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرینوں کی ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی بکنگ کل صبح 8 سے 5 بجے تک کی جاسکے گی، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرناعوام کی بھی ذمہ داری ہے۔

شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ آن لائن سسٹم میں خرابی آئی ہے، جس کے باعث ریلوے کے ریزر ویشن آفس کھول رہے ہیں،راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور اور کوئٹہ میں ٹکٹ بکنگ کے ریزرویشن کی ایک، ایک ونڈوز کھول دی جائے، ریزرویشن ونڈوز پر ایس اوپیز کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔